سعودی عرب کی خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانے کی مذمت

eAwazآس پاس

سعودی عرب نے خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے، اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی افواج کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نصیرات میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 25 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 18 فلسطینی خان یونس اور 5 فلسطینی بیت اللہیہ میں اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہوئے تھے۔

اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ 285 دن سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 794 ہوگئی ہے۔