چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی۔
428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے کی ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے مہر ممتاز نے چار اور شاہ نواز دھانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش اے کی جانب سے پرویز حسین نے 57 اور امیتی حسن نے 71 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے تھے جس میں محمد ہریرہ نے ڈبل اور کامران غلام نے سنچری اسکور کی تھی۔
بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 226 رنز بنا کر بنگلادیش اے کو 428 رنز کا ہدف دیا تھا۔