توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

eAwazپاکستان

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے ریفرنس سے متعلق سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔

نیب ٹیم نےملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی اور نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئےکیس میں مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔