اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی؛ امیر جماعت اسلامی

eAwazآس پاس

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام نے پورے خطے کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔ کیا عالم اسلام کے حکمران اب بھی آنکھیں بند کیے اسرائیل کی خاموش حمایت کرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کیا وقت نہیں آگیا کہ ظالم کے ہاتھ کو کاٹ ڈالا جائے؟ اللہ کا شیر اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوگیا۔ پہلے اپنے خاندان کو راہ خدا میں قربان کیا پھر خود بھی جنت کا مسافر بن گیا۔ شہادت ایک مسلمان کی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ راحتوں بھری نئی زندگی کا آغاز ہے۔ اسماعیل ہانیہ نے دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بے جگری سے مقابلہ کیا۔ اسماعیل ہانیہ کا قیام ، ہجرت اور شہادت ، اللہ کے لیے تھی۔