فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر مزید اے آئی فیچرز پیش کیے جانے کا امکان

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

سوشل ویب سائٹ فیس بک، انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی مالک کمپنی نے تمام پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے مزید فیچرز کی آزمائش شروع کردی۔

میٹا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تمام پلیٹ فارمز پر نئے ٹولز کے تحت صارفین اپنا اے آئی ورژن بھی تیار کر سکیں گے۔

فوری طور پر نئے اے آئی فیچرز کی آزمائش امریکا سمیت دیگر محدود ممالک میں کی گئی ہے، تاہم ترتیب وار فیچرز کو دیگر ممالک تک بڑھایا جائے گا۔

فیچرز کے تحت صارفین جیسے ہی واٹس ایپ، انسٹاگرام یا فیس بک پر پہلے سے موجود اے آئی چیٹ بوٹ پر جائیں گے تو انہیں وہاں مزید آپشنز بھی نظر آئیں گے۔

نئے آپشنز کے ذریعے ہی صارفین اپنا اے آئی ورژن تیار کر سکیں گے اور صارفین اے آئی کو اپنی شخصیت سے متعلق ہدایات دے کر ان سے تصویر بنوا سکیں گے۔

اے آئی تصویر بنوانے کے بعد بھی صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ اسے ایڈٹ کریں، تاہم ایڈیٹنگ کا آپشن کچھ منٹ کے بعد ختم ہوجائے گا اور اگر محدود وقت تک تیار شدہ تصویر کو ایڈٹ کیا جائے گا تو وہ ایڈٹ ہوگی۔

اسی طرح انسٓٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اے آئی کرداروں کی تشکیل کے فیچرز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے، یعنی صارف اپنی پسند کے دوسرے کردار بھی اے آئی ٹولز کے ذریعے تیار کر سکیں گے۔

اسی طرح مواد تخلیق کاروں کے لیے بھی مزید اے آئی ٹولز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔