انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ: پاکستانی طلبا نے چاندی اورکانسی کے تمغے جیت لیے

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی طلبا نے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اورکانسی کے تمغے جیت لیے۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پہلا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ فلپائن میں منعقد ہوا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی طلبا سلیمان، نعمان اور سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا جب کہ احبان اعوان اور قاسم سلام نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہےکہ طلبا ٹیم کی تربیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی یونیورسٹی میں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق کامیاب طلبا کا تعلق کراچی، لاہور اور راولپنڈی سے ہے۔