توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

eAwazپاکستان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کے دوران مزید 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اس موقع پر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے مزید 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اگلی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔