مودی کے دیس بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں؛ آصف علی زرداری

eAwazپاکستان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کے دیس بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔

اقلیتوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، مل کر اس کو مضبوط بنانا ہے، اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا دن منانے کا مقصد پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں ان کی خدمت کا اعتراف کرنا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کا ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص ہے، سندھ کی دھرتی کے لوگ دنیا کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم ماضی میں کسی اور کی جنگ کا حصہ بنے، جس سے ریاست کو نقصان پہنچا۔