ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے کیسز میں یک دم اضافہ سامنے آیا ہے۔
حکام کے مطابق اگست کے پہلے 2 ہفتوں میں کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس ماہ کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے 4 کیسز نجی اسپتال اور 1 جناح اسپتال میں رپورٹ ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک کراچی میں کانگو کریمین ہیمرہجک فیور کے 14 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ شہر میں کانگو کے کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں مارچ میں کانگو کے 4، مئی میں 6، جون میں 2، اگست میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس مہینے جناح اسپتال کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
قومی ادارۂ صحت اسلام آباد کے مطابق جولائی تک کانگو کے 39 کیسز سامنےآئے ہیں جبکہ کانگو سے اب تک 9 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔