عمران خان کی جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین زیر حراست

eAwazپاکستان

بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، ملازمین میں ایک سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے، خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا۔

اڈیالہ جیل میں نگرانی کے لیے افرادی قوت میں اضافہ کر دیا گیا۔