قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عمر ایوب خان نے بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
عمر ایوب نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
عمر ایوب خان نے زخمیوں کی جَلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
واضح رہے کہ ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 زائریں جاں بحق ہو گئے۔
زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
بس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔