ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ایلون مسک کو مشیر منتخب کرنے کیلئے تیار

eAwazآس پاس

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو بطور مشیر منتخب کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک بہت ذہین اور شاندار آدمی ہیں، اگر میں انتخابات میں کامیاب ہو جاتا ہوں تو یقینی طور پر اپنی کابینہ میں اُنہیں بطور مشیر شامل کروں گا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے کے بعد سے ایلون مسک سے قریب تر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ایلون مسک بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ایلون مسک نے رواں ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک انٹرویو بھی لیا اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ اقتدار کے آغاز میں ایلون مسک نے مختصر عرصے کے لیے وائٹ ہاؤس میں بطور بزنس ایڈوائزر کام کیا تھا۔

اُنہوں نے 2017ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے نکلنے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔