فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

eAwazصحت

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 14 سال کے مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے جسے گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 30 مریضوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے انچارج لیبارٹری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال 30 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 5 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔