واٹس ایپ صارفین کیلیے جذبات کا اظہار کرنے میں اور زیادہ آسانی

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں اور زیادہ آسانی ہوگی۔

میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ ایک نیا فیچر آنے والا ہے جو صارفین کے جذبات کا اظہار بہت آسان بنا دے گا۔

واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ ورژن 24.17.78 GIPHY اسٹیکر سرچ فیچر متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کو چیٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے بہترین اسٹیکر تلاش کرنے کی اجازت دے گا۔

GIPHY سے زیادہ درست اور متنوع نتائج کے انضمام کے نتیجے میں یہ نیا فیچر صارفین کو اسٹیکرز کی تلاش کے دوران بہتر انتخاب کا تجربہ کرنے اور چیٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے فوری طور پر متعلقہ اسٹیکر تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

واٹس ایپ نے مزید بتایا کہ صارفین فوری طور پر مثالی اسٹیکر تلاش کر سکتے ہیں چاہے وہ ان کے ذاتی کلیکشن میں نہ ہو۔