اسرائیل کا شام پر بڑے فضائی حملے کا دعویٰ

eAwazآس پاس

شام پر اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، اس بات کا دعویٰ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ شام میں دمشق کے اطراف میں کیا گیا ہے ۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے 15 سے زائد حملے کیے ہیں۔

شامی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے مسیاف شہر کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق یہ حالیہ مہینوں میں شام پر ہونے والے سب سے بڑے اسرائیلی حملے ہیں، ان صہیونی حملوں میں سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 3 شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر شامی سرکاری اسپتال مسیاف کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق افراد عام شہری تھے۔

شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا ہے۔