اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔
لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔
ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے نتیجے میں ہوئے نقصان کے حوالے سے کوئی بات فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔