سعودی عرب میں وطن سے غداری پر شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کے مجرمانہ کام کیے۔
مجرم کی دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی تھی، مجرم نے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کیے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجرم نے دہشت گردوں کو ٹھکانہ دیا، ان کی مدد کی ہے۔