مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ جے یوآئی کے امیر منتخب

eAwazپاکستان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئندہ 5 سال کے لیے پارٹی کا بلا مقابلہ امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان آئندہ 5 سال کےلیے امیر منتخب ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے تقریباً 1500 ارکان نے شرکت کی۔

اسلم غوری کے مطابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ایس سی پی ) میں زیر سماعت ہے۔