پنجاب: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 109 کیس رپورٹ

eAwazصحت

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 109 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 498 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 98، لاہور اور اٹک سے 2، 2 ڈینگی کے کیس سامنے آئے ہیں۔

علاوہ ازیں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ملتان اور چنیوٹ سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔