کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین جو چیٹ کے گہرے سبز رنگ کی تھیم سے بور ہو چکے ہیں، ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو صارفین کو اپنی چیٹس میں من پسند رنگ شامل کرنے کی اجازت دے گی۔
میٹا کی ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ مخصوص چیٹ تھیمز کو اپ ڈیٹ کر کے 20 مختلف رنگوں میں چیٹ تھیم کا انتخاب کرنے کے لیے فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔
iOS 24.20.71 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ میں دستیاب اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو 22 الگ الگ تھیمز اور 20 رنگوں تک رسائی حاصل ہو گی جس سے ان کے حسب ضرورت آپشنز کو نمایاں طور پر وسعت ملے گی۔
صارفین ایپ سیٹنگز کے اندر ایک ڈیفالٹ چیٹ تھیم کا انتخاب کر سکتے ہیں جو تمام چیٹس پر لاگو ہو گا اور جو پوری ایپلی کیشن میں ایک مستقل رنگت اور تھیم فراہم کرے گا۔