ملتان ٹیسٹ میچ:پاکستان کے چوتھے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور

eAwazکھیل

ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے چوتھے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کر لیے۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 115 رنز درکار ہیں۔

چوتھا روز

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔

دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کرتے ہوئے گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 2 آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو صفر پر پہلا دھچکا لگا بعدازاں کپتان شان مسعود 11، بابراعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں اور انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔

اس وقت کریز پر سلمان آغا اور عامر جمال 41 اور 27 رنز بالترتیب بنا کر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن اور بریڈن کرس نے دو، دو جبکہ کرس ووکس اور چیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔