انگلینڈ خلاف پاکستان نے دوسری اننگز کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنالیے، میزبان ٹیم کو 118 رنز کی برتری حاصل ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض 11 اور صائم ایوب 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں شعیب بشیر نے حاصل کیں۔