کینیڈا نے یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ کینیڈا یوکرین کو 64.8 ملین کینیڈین ڈالرز کا فوجی امدادی پیکیج دے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس امدادی پیکیج میں چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود، حفاظتی ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جولائی میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے 5 سو ملین کینیڈین ڈالرز کی فوجی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا، مذکورہ امدادی پیکیج اسی فوجی فنڈنگ کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ کینیڈا یوکرین کے فوجیوں کی تربیت کے لیے بھی رقم مختص کرتا ہے۔