کراچی: قومی ادارۂ امراضِ اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ

eAwazاردو خبریں, صحت

کراچی میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

اسپتال کے ایمرجنسی انچارج کے مطابق قومی ادارۂ امراضِ اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمران سرور نے بتایا ہے کہ سول اسپتال میں نمونیا کے یومیہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری جنرل پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نمونیا کے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ نمونیا کی کچھ اقسام کی ویکسینیشن موجود ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 ہزار سے زائد اموات نمونیا سے ہوتی ہیں، 2 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سے زائد عمر کے لوگوں کو نمونیا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ نمونیا کی علامات میں کھانسی سے سبز، پیلا یا سرخ بلغم نکلنا شامل ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع نے یہ بھی بتایا کہ بخار، پسینہ آنا، سردی لگنا، سانس لینے میں دشواری اور گہری سانس لینے یا کھانسی سے سینے میں تکلیف بھی نمونیا کی علامات میں شامل ہیں۔