پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز ہوگیا اور قومی ٹیم نے اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا، اس وقت پاکستان پہلی اننگز میں 194 رنز کے خسارے میں ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں جمعہ یعنی آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے، دوسرے روز کاکھیل 10 بجے شروع ہوگا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجےہوگا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجےہوگا, چائے کا وقفہ 3بجے ہوگا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسراسیشن 3بج کر 20منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔