پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم 70 پر آؤٹ

eAwazکھیل

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے اور آدھی ٹیم 70 رنز پر پویلی لوٹ چکی ہے۔

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 24 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن نعمان علی نے پہلے 26 کے انفرادی اسکور پر ہیری بروک کو آؤٹ کیا اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 267 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر 77 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔