لاہور: نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں ریان دین اعوان نے قومی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
نیشنل مین اینڈ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ کا آج آخری روز ہے جس میں آرمی کے ریان دین اعوان نے اپنی بھرپور صلاحیت کا اظہار کیا۔
ریان دین اعوان نے 17 سالہ پرانا قومی ریکارڈ توڑ کر 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا اور انہوں نے ایک منٹ 09.42 سیکنڈز کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل عبدالعزیز نے 2007 میں ایک منٹ 10.25 سیکنڈز کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔