پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گروپ میں شامل لوگ گھروں میں بیٹھ کر صرف مرکزی قیادت پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی گروپوں سے متعلق بیان آیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ صوابی جلسے میں تقریر نہیں کر سکا کیونکہ میں تاخیر سے پہنچا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ راستے میں پنجاب پولیس نے مجھے روکا تھا، اس لیے دیر ہو گئی۔