مطالبات پورے ہونے تک کسی قسم کی واپسی نہیں ہوگی؛ بشریٰ بی بی

eAwazپاکستان

اکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 24 نومبر احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق جلسے میں کارکنوں کو متحرک بنانے کیلئے بشریٰ بی بی میدان میں آگئیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے جنوبی اور پشاور ریجن اجلاسوں سے خطاب بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھاکہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائی استعمال کی جائے گی، رکن صوبائی اسمبلی پانچ ہزار جبکہ رکن قومی اسمبلی 10 ہزار کارکنان جمع کرے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ احتجاج میں شامل کارکنوں کی ویڈیوز گاڑی کے اندر سے لی جائیں، مطالبات پورے ہونے تک کسی قسم کی واپسی نہیں ہوگی اور تمام مظاہرین مقرر کردہ جگہ پر موجود رہیں گے۔

مران خان کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ ہر پارلیمٹرینز کا قافلہ الگ ہوگا، دوسرے قافلے کے ساتھ نہیں ملے گا، 24 نومبر کو کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کارکنوں کو ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔