روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ

eAwazآس پاس

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیق ہونی چاہیئے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نسل کشی کے زمرے میں آنے کی تحقیقات کی جائیں۔

ویٹی کن سے عرب میڈیا کے مطابق پاپائے اعظم نے غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کی تجویز اپنی نئی آنے والی کتاب میں دی ہے۔