ماہر ذہنی صحت کے پاس جانے سے ہچکچانا نہیں چاہیئے، عامر خان

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

59 سالہ عامر خان نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کی بیٹی مشترکہ طور پر تھیراپی کروا رہے ہیں تاکہ اپنے بیچ برسوں سے موجود مسائل کو حل کیا جاسکے۔

نیٹ فلیکس انڈیا کے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ ذہنی صحت کے حوالے گفتگو کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تھراپی کی طاقت کو سمجھ گئے اور محسوس کرتے ہیں کہ یہ بہت ہی مفید ہے لوگوں کو تھراپسٹ کے پاس جانے سے ہچکچانا نہیں چاہیئے۔