پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس95 ہزار 900 پوائنٹس کے ساتھ نئی بلندی پرپہنچ گیا

eAwazپاکستان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیسک 95 ہزار 425 پر جا پہنچا۔

اس دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں 930 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 95 ہزار 925 کے ساتھ نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے