پشاور: چکن گونیا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ

eAwazصحت

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ پشاور کے شمشتو کیمپ میں چکن گونیا وائرس کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے پی کے مطابق یہ وائرس مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور اس کی علامات 3 سے 7 دن تک ظاہر ہوتی ہیں۔

خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ چکن گونیا کی علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں درد، سوجن اور جلد پر خارش شامل ہیں۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔