وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

eAwazکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آپ کا مؤقف ہرپاکستانی کےدل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سےمتعلق اچھی خبر سامنےآئےگی۔