غزہ: نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 33 فلسطینی شہید

eAwazورلڈ

اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں 50 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ غزہ سٹی کے مزید علاقوں سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید کردیا اور اسرائیل نے حزب اللہ رکن کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کا تنازع حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جانتے ہیں، نئی امریکی انتظامیہ جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔