انگلینڈ میں کم عمر افراد کے باول کینسر کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ

eAwazصحت

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کم عمر افراد کے باول کینسر میں مبتلا ہونے کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ انگلینڈ میں یہ بیماری دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

محققین کے مطابق 25 سے 49 برس کے درمیان لوگوں میں باول کینسر کی ابتدائی علامات عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں لیکن انگلینڈ وہ ملک ہے جہاں یہ اضافہ سب سے زیادہ اوسطاً 3.6 فی صد فی برس ہے۔

یہ جاننے کے لیے کہ نوجوان باول کینسر کا کیوں ہو رہے ہیں، مطالعے کیے جا رہے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ خراب غذا، زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں، مٹاپہ اور ورزش میں کمی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کینسر ریسرچ یو کے کے چیف ایگزیکٹیو مشیل مچل کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ باول کینسر کی ابتدائی علامات کی شرح میں اضافہ (جو 25 سے 49 برس کے افراد کو متاثر کر رہی ہیں) ایک عالمی مسئلہ ہے۔

یہ بات تشویش ناک ہے کہ اس تحقیق میں پہلی بار دیگر ممالک کے مقابلے میں انگلینڈ میں تیزی سے بڑھنے والی شرح کو پہلی بار سامنے لایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی عمر میں کینسر کی تشخیص مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے متاثر کن ہوتا ہے، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں میں اس رجحان کا سبب کیا ہے۔