دوسرا ٹی20: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

eAwazکھیل

جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی ، پاکستان نے صائم ایوب کی شاندار پرفارمنس کی بدولت 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سنچورین میں اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے ناقابل شکست 98 رنز کی باری کھیلی اور حریف ٹیم کےلیے بڑا ہدف سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

صائم ایوب نے 57 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز کے دوران 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، بابر اعظم نے 31 اور عرفان نیازی نے 30 رنز کی باری کھیلی۔

یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کےلیے 207 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان رضوان 11، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عباس آفریدی 11 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

میچ کےلیے گرین شرٹس نے 1 تبدیلی کی، اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو شامل کیا گیا۔

ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔