ہم سینیٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر کام کر رہے ہیں: یوسف رضا گیلانی

eAwazپاکستان

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم سینیٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیے قانون سازی کے لیے حاضر ہیں، ٹیلی کام سیکٹر پاکستان کی معیشت میں اہم ترین پہلو ہے۔

حکومت معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے کوشاں ہے: شزا فاطمہ

چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر اور براڈ بینڈ ٹیکنالوجی معیشت سے جڑی ہے، ڈیجیٹل اکانومی کی تعمیر کے لیے ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ڈیٹا پروٹیکشن جیسے چینلجز کا سامنا ہے۔