روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں روسی فوج کےنیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک عمارت کے باہر اسکوٹی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں روسی فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایگور کری لوف 2017 سے روسی فوج میں روسی نیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف تھے۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کے بم مطابق رہائشی عمارت کےباہرکھڑی الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کیاگیا تھا، واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یوکرین نے روسی جنرل کری لوف کےقتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
یوکرینی سکیورٹی ذرائع کا کہناہے روسی جنرل کری لوف کو یوکرینی سکیورٹی سروس نے ماسکومیں خصوصی آپریشن میں ہلاک کیا۔