اگر پی ٹی آئی والے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے؛رانا تنویر حسین

eAwazپاکستان

وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بیانات میں سنجیدگی نظر نہیں آتی۔

رانا تنویر کا کہنا ہے کہ زراعت کی ترقی اور معیار کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پیشکش کی ہے۔

ایک بیان میں ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔