لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں؛ عمر ایوب

eAwazپاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مذکراتی کمیٹی بانئ پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اپوزشن لیڈر نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔