حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان

eAwazپاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا امکان ہے، وزیراعظم کے ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں مصروفیات کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی واپسی کے ساتھ ہی پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، پارلیمانی کمیٹی کو مذاکرات یا حکومتی و اپوزیشن پوائنٹس پر مشاورت اور فیصلوں کا مکمل اختیار ہوگا۔

گزشتہ روز اسپیکر چیمبر میں اسد قیصر اور اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات ہوئی تھی، اسد قیصر نے لابی میں پیپلز پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ راہداری میں ہونے والی ملاقاتوں میں سنجیدہ گفتگو نہیں ہوتی، سنجیدہ معاملات پر پوری سنجیدگی کیساتھ بیٹھ کر بات ہوتی ہے۔