دورہ بھارت اور چیمپئز ٹرافی: انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، بٹلر کپتان مقرر
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دورہ بھارت اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
ای سی بی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرنا ہے، دورہ بھارت میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز شامل ہیں۔ اسکواڈ کے ٹور کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔
انگلش ٹیم کے دورہ بھارت کے ون ڈے اور ٹی20 میچز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے اسکواڈز کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹن، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کے بعد جوز بٹلر کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بین اسٹوکس کو ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث زیر غور نہیں لایا گیا۔