پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر وائٹ واش کردیا

eAwazکھیل

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا۔

سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 271 رنز بنا کر 42 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش رکنےکے بعد ٹاس ہوا تو جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ شروع ہونے کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور 3 اوورز کم کردیے گئے۔