امریکا نے بھی پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
ایک بیان میں میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو 9 مئی کے احتجاج میں ملوث ہونے پر فوجی عدالت نے سزا سنائی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور انصاف کی ضمانتوں کی کمی ہے۔
میتھیو ملر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ مقدمے اور انصاف کے حق کا احترام کریں۔
دوسری جانب برطانوی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
ترجمان برطانوی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا، فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل شفافیت اور آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے، یہ ایک منصفانہ ٹرائل کے حق کو کمزور کرتا ہے۔