پاکستان سپر لیگ 10 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم ان میں سے 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر 1 سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کریں گے۔
ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جن میں سے 2 میچ ویک اینڈ (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یومِ مئی) پر ہو گا۔
Related

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کی فہرست جاری کر دی ہے، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگی۔ یہ ٹورنامنٹ چار مشہور مقامات پر ہوگا: پاکستان…

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز شامل ہوں گے جبکہ 3 ریفریز بھی فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ…

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف…