ایم آر آئی اسکین کیلیے دھاتی ٹیکا صحت کیلیے خطرناک؛ تحقیق

haroonصحت

ایم آئی آئی اسکین بیماریوں کی تشخیص کا عام ٹیسٹ بن چکا مگر امریکی یونیورسٹی آف نیو میکسیکو کے ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ ایم آر آئی اسکین سے قبل امیج صاف کرنے کی خاطر Gadolinium دھاتی عنصر پر مشتمل جو مواد بذریعہ ٹیکا انسانی جسم میں ڈالا جاتا، وہ صحت کے لیے خطرناک ہے۔

اس دھات کے ننھے ذرے دماغ ،گردوں، خون اور جگر میں کئی سال رہتے ہیں۔ مریض جب oxalic تیزاب رکھنے والی غذائیں کھائے تو یہ تیزاب دھاتی ذرے جوڑ کر بڑے ذرات بنا دیتا ہے۔

Gadolinium کے ذرات پھر دماغ، دل، جگر، گردوں ، جوڑوں میں پہنچ کر انھیں خراب کرانسان کو بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔

ماہرین نے انتباہ کر دیا ، جو لوگ MRI سکین کرائیں، وہ کچھ عرصہ oxalic تیزاب والی غذائوں مثلاً ساگ، پھلیوں ، مغزیات اور وٹامن سی والی غذا سے دور رہیں۔ Gadolinium کا انسان دوست متبادل ڈھونڈنے کا کام شروع ہو چکا۔