یوکرین نے پہلی مرتبہ برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پرحملہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائل سے روس میں فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن یوکرین کو پہلے ہی امریکی میزائلوں سے بھی روس پر حملےکی اجازت دےچکے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں روس …
بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملے کے لیے تیار رہناچاہیے؛ نعیم قاسم
حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملے کےلیے تیار رہناچاہیے۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت سے پہلے حزب اللّٰہ نے امریکی صدر اور فرانسیسی صدر کے جنگ بندی منصوبہ کو قبول کرلیا …
خیبر پختونخوا :24 گھنٹوں کے دوران ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکار شہید
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سرکاری طور پر اموات کی تصدیق نہیں کی تاہم سرکاری ذرائع …
اسرائیل میں آباد افراد نے غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیے
اسرائیل میں آباد افراد نے نسل کشی کا شکار غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کردیا۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے ایک 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 97 کا پتہ ہی چلایا نہ جاسکا، ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق …
افغانستان میں 4.8 شدت کا زلزلہ، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ
افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ …
روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیق ہونی چاہیئے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نسل کشی کے زمرے میں آنے کی تحقیقات کی جائیں۔ ویٹی کن سے …
اسرائیل فورسز کی مسلسل پانچویں روز لبنان کے دارالحکومت پر بمباری، 59 افراد شہید
اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل پانچویں روز لبنان کے درالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں دحیہ، ہارت ہریک اور شياح کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں رضاکاروں سمیت 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے جنوبی صوبے نبطیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں …
اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب
ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو صدر منتخب کرلیا ہے۔ عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور اسلام آباد میں قائم پلانیٹیو پاکستان کی بانی اور سی …
انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ
انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جیو فزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو آنے والے اس زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے، زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر (6.21 میل) …
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ سے جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے ہلاک 5 فوجیوں کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے اسرائیل سے سیاسی …