پاکستان نے اسرائیل کی طرف سے مشرقی غزہ میں التابعین اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر نماز فجر کے دوران حملہ ایک ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری جاں …
برازیل: مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 62 مسافر ہلاک
برازیل کے علاقے ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق طیارہ برازیل کےجنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں طیارے کو بےقابو ہو کر گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ طیارہ …
قطر، مصر، امریکا کی حماس و اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی دعوت
قطر، مصر اور امریکا نے حماس اور اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ تینوں ممالک نے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فریقین غزہ میں جنگ بندی کے لیے 15 اگست سے مذاکرات کا آغاز کریں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات دوحہ یا قاہرہ میں ہو سکتے …
عمران خان معاملے کو الجھا رہے ہیں، ویڈیوز میں ان کے اپنے لوگ موجود ہیں؛ رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاملے کو الجھا رہے ہیں اور انہیں پتا ہے ویڈیوز میں ان کے اپنے لوگ موجود ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ سب کچھ ان لوگوں …
ایران کا عالمی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود سے گریز کی ہدایت
مصر کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایئرلائنز سے کہا ہے کہ وہ ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کریں، اسکی وجہ فوجی مشقیں بتائی گئی ہیں۔ مصری میڈیا نے یہ دعویٰ اپنے ملک کی ایوی ایشن وزارت کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ ایران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سربراہ سعید چلنداری نے ان اطلاعات …
بنگلا دیش: ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ملک سے فرار کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔عبوری حکومت کے باقی ارکان …
بنگلادیش: طلبہ تحریک کا ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار
بنگلادیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلادیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں …
بنگلادیش: سول نافرمانی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج ، ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی
ڈھاکا: بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے طلبہ نے وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور کرفیو کے باوجود ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان …
مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے خلاف آج ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے
مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، یوم استحصال کشمیر پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ یوم استحصال کشمیر کے دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اسلام آباد …
بنگلادیش: طلبہ کا سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز، وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ
ڈھاکا: بنگلادیش میں طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا اور اس دوران آج ہونے والے مظاہروں میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے، طلبہ وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بنگلادیش میں طلبہ اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور اس بار طلبہ نے …