یوکرین سے جنگ کے تناظر میں برطا نیہ کے تمام طیاروں کیلئے روس نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ روس کے فضائی ٹریفک ریگولیٹرز نے اعلان کیا کہ روس نے برطانیہ سے منسلک یا برطانیہ میں رجسٹرڈ کسی بھی شخص کی ملکیت، لیز پر یا آپریٹ کئے جانے والے تمام طیاروں پر روسی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد …
یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کا اخراج شروع ، ایٹمی پلانٹ پر روس کا قبضہ
یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا۔ یوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔ یوکرین کاکہناہےکہ دشمن کیف میں پارلیمان کی عمارت …
اقوام متحدہ کی ولادیمیر پیوٹن سے فوج واپس بلانے کی اپیل، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے یوکرین پر روس کے حملے کو اپنے 5 سالہ دور کا افسوناک ترین لمحہ قرار دیتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن سے فوج واپس بلانے کی اپیل کردی۔ خبررساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے آغاز میں روسی صدرسے فوری اپیل کرتے ہوئے کہا …
یوکرین کی جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ، روس کا یوکرین پر حملہ
کیف: روس نے یوکرین پرحملہ کردیا جس کی جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا گیا۔ یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا۔ دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔ یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔ …
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی روس کے یوکرین پرحملے کی مذمت
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹ میں کہا کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پربلااشتعال حملہ کرکے خون ریزی اورتباہی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پرگفتگومیں آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ برطانیہ اوراتحادی روسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے I am appalled …
یوکرین پرسائبرحملے کے نتیجے میں سرکاری محکموں اوربینکوں کا نظام متاثر
کیف: یوکرین کے مختلف سرکاری محکموں اوربینکوں کی ویب سائٹس پرسائبرحملے کئے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے محکمہ خارجہ سمیت دیگرسرکاری اداروں کی ویب سائٹس پرسائبرحملوں کے نتیجے میں یہ ویب سائٹس بند ہوگئیں ہیں۔ یوکرین کے ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیرکے مطابق بینکوں کے سسٹمز پرسائبرحملوں سے لین دین کا نظام متاثرہوا ہے۔ یوکرین کے حکام کا کہنا …
مسلمان شخص کوگائے کا گوشت کھانے پربدترین تشددکرکےقتل کر دیا: بھارت ہندوانتہاپسند
نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔ مودی کی ہندوانتہا پسند سرکارمیں گائے کا گوشت کھانا بھی جرم بن گیا۔ ریاست بہار میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسلمان کوگائے کا گوشت کھانے پربدترین تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں محمد خلیل عالم کوہاتھ …
افغانستان میں گرینڈ آرمی کی تشکیل پر کام جاری: لطیف اللہ حکیمی
افغان طالبان ملک کے لیے ایک ’’گرینڈ آرمی‘‘ تشکیل دینے جا رہے ہیں جس میں سابق حکومت کےلیے خدمات فراہم کرنے والے افسران اور فوجی بھی شامل کیے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق فوج کی تبدیلی کی نگرانی کرنے والے اہلکار نے ایسا کہاہے۔ طالبان کے رینک کلیئرنس کمیشن کے سربراہ لطیف اللہ حکیمی نے …
ٹوئٹر نے بی جے پی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا متنازع کارٹون احتجاج کے بعد ہٹا دیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے انڈیا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس سے پوسٹ کیا گیا ایک متنازع کارٹون ’قوانین کی خلاف ورزی‘ کے بعد ہٹا دیا ہے۔ اس کارٹون کو بی جے پی گجرات کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے 14 برس قبل (یعنی 2008) انڈین ریاست احمد آباد میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں …
صومالیہ میں ریسٹورینٹ پر خودکش حملہ، 13 افراد ہلاک
موغا دیشو ( آن لائن نیوز) افریقی ملک صومالیہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو ایک ریستوران میں دھماکے سے اڑایا۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریستوران میں موجود تھی۔عسکریت پسند گروہ الشباب نے اس دھماکے کی ذمہ داری …